پاکستان،29دسمبر(ایجنسی) پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ہونے والے ایک ایک خودکش بم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ خودکش حملہ مردان میں نادرا کے ایک دفتر کے باہر اس وقت کیا گیا جب
لوگ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اس دفتر کے باہر قطار میں کھڑے تھے۔ زخمیوں کی تعداد 30 بتائی جا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ضلعی پولیس سربراہ فیصل شہزاد کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا اور حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔